ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عمررسیدہ لوگوں کے لیے صحت کے شعبہ میں اضافی بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے:صدر

عمررسیدہ لوگوں کے لیے صحت کے شعبہ میں اضافی بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے:صدر

Sat, 01 Oct 2016 20:20:11    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ عمررسیدہ لوگوں کے لیے صحت سے متعلق اضافی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ معاشرہ میں سماجی تبدیلی ہو رہی ہے اور اس پر سنگل خاندان کے تصور کا اثر پڑے گا۔عمررسیدہ ڈے کے موقع پر مکھرجی نے کہا کہ معاشرے ہمیشہ سے اپنے سینئر شہریوں کا مقروض رہا ہے اور ان کی خدمت کر کے ہم اپنا قرض چکاتے ہیں۔ہندوستانی سماج کے تناظر میں بزرگوں یا عمردراز لوگوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ ہم نے اپنے بڑے بزرگوں، خاص طور پر اساتذہ اور والدین کو بھگوان کے برابر مانا ہے اور اس چلن کو نوجوان نسل کی طرف سے بھی آگے بڑھایا جانا چاہیے ۔صدر نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو بزرگوں کی دیکھ بھال میں اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تنہا سرکاری مشینری ہی سینئر شہریوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتی ۔مکھرجی نے کہا کہ معاشرے میں سماجی تبدیلی آرہی ہے ، اس لیے ایسے میں سنگل خاندان کے تصور اور جدید طرز زندگی کے بھی اثرات پڑیں گے، لہذا صحت کے شعبہ میں اضافی بنیادی ڈھانچہ اور موثر انسانی وسائل تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سینئر شہریوں کا خیال رکھا جا سکے۔صدر نے کہا کہ بزرگوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ابھی ملک میں 60سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 10.5کروڑ ہے اور اگلے 10سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر 17کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس لیے اضافی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: